ابنا: کلفٹن میں واقع عبدللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر مزار کے مرکزی دروازے کے سامنے والے روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور مزار کے داخلی راستوں واک تھرو گیٹ اور خواتین کی تلاشی کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ا طراف کی سڑکوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں پر نظر رکھنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس دوران مزار کے علاقے میں سول کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
...........
/169